Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا‘، یو جی سی-نیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر راہل گاندھی ناراض

’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا‘، یو جی سی-نیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر راہل گاندھی ناراض

این ٹی اے کے ذریعہ یو جی سی-نیٹ کے کچھ امتحانات منسوخ کیے جانے کی خبر نے ایک بار پھر مودی حکومت کے لیے مشکلیں پیدا کر دی ہیں۔ پیپر لیک اور امتحانات میں بے ضابطگیوں کو لے کر پہلے ہی اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کی ناک میں دَم کیے ہوئی ہیں، اب تازہ معاملہ نے اپوزیشن کو مزید موقع فراہم کر دیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تو اس معاملہ میں سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے براہ راست وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے این ٹی اے کے ذریعہ انگریزی، کامرس اور سماجیات کے امتحانات منسوخ کیے جانے سے متعلق اعلان پر مبنی ’ایکس‘ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دیکھیے مودی جی، آپ کی این ٹی اے نے کیا کر دیا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سماجیات، انگریزی اور کامرس کے لیے یو جی سی-نیٹ کے امتحانات 22 سے 30 جون کے درمیان منعقد کیے گئے تھے۔ تقریباً 2 ماہ بعد این ٹی اے نے ان تینوں امتحانات کو منسوخ کر دیا، کیونکہ اس نے غلط سوالنامے تیار کیے اور پرانے سوالات دہرائے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہزاروں امیدواروں نے برسوں تیاری کی، فارم بھرے، فیس ادا کی، دور دراز کے مراکز تک سفر کیا، اب انہیں ستمبر میں یہ سب کچھ دوبارہ کرنا ہوگا۔ غلطی این ٹی اے کرتا ہے، لیکن سزا طالب علم بھگتتا ہے۔‘‘

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے یہ بات (امتحانات میں بے ضابطگی) کوٹا، دہرادون اور پریاگ راج میں کہی ہے، اور میں اسے کہتا رہوں گا کہ یہ اب تعلیمی نظام نہیں رہا۔ یہ وسائل نچوڑنے والی ایک مشین ہے۔ یہ آپ کے پیسے، آپ کے سال، آپ کی ذہنی صحت اور آپ کا اعتماد لے لیتی ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتی۔ نوکری تک نہیں۔‘‘ وہ تازہ معاملہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’این ٹی اے اب بھی اصل سوال کا جواب نہیں دے رہا... کیا امتحان سے پہلے یہ سوالنامے لیک ہو گئے تھے؟‘‘

مودی حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’مودی حکومت کے ہر دوسرے ادارے کی طرح این ٹی اے بھی کبھی یہ نہیں کہتا کہ غلطی اس کی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ دوسرے تمام کمپرومائزڈ پیپر کی طرح، اس معاملے میں بھی کسی کی جواب دہی نہیں ہوگی۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ پہلا قدم تھا، آخری نہیں۔ این ٹی اے کی قیادت کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘

اس پوسٹ میں راہل گاندھی نے ستمبر ماہ میں دوبارہ یہ امتحان دینے والے سبھی طالب علم سے بھی خطاب کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’مسئلہ آپ نہیں ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ایسا نظام بنایا ہے جو ایک امتحان بھی منعقد نہیں کر سکتا اور پھر اس میں بیٹھنے والے طلبا کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آپ کے سال چوری کیے جا رہے ہیں اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک وزیر اعظم مودی اس کے لیے جواب نہیں دیتے۔‘‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn