Entertainment

سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف

سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان چاقو حملے میں ریڑھ کی ہڈی کی سنگین چوٹ سے بال بال بچ گئے ہیں۔ ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ کے اپارٹمنٹ میں جمعرات کو رات گئے چور نے گردن اور کندھے سمیت دیگر جگہوں پر 6 بار چھرے سے وار کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے علاج پر متعین ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی کی سنگین چوٹ سے اتفاقی طور پر بچ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ چور نے متعدد بار اُن پر چاقو سے حملہ کیا، اُن کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 2 اعشاریہ 5 انچ کا بلیڈ نکال لیا گیا ہے اگر یہ چاقو مزید 2 ملی میٹر اندر چلا جاتا تو صورتحال سنگین ہوجاتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ سیف علی خان اب خطرے سے باہر ہیں، اُن کے درد کی شدت کم ہوئی ہے اور ہم نے انہیں چلا کر بھی دیکھ لیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ انفیکشن کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، تاہم فالج خطرہ ٹل گیا ہے، ہم نے انہیں آئی سی یو سے خاص کمرے میں منتقل کردیا ہے، ایک ہفتے تک ملاقاتوں پر پابندی لگادی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments