بالی ووڈ ادکار نیل نیتن مُکیش نے سیف علی خان کو بہادر قرار دے دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیل نیتن مکیش اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سنا کہ سیف علی خان کو ان کے ممبئی میں واقع گھر میں داخل ہونے والے ایک چور نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ نیل نے اس واقعے کے دوران سیف کی اپنی فیملی کی حفاظت کےلیے بہادری کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر سیف علی خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ نیل نیتن مکیش نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو حملے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نیل نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’میری دعائیں سیف سر اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ ہیں۔ یہ واقعی بہت افسوسناک واقعہ ہے۔‘‘ اداکار نے امید ظاہر کی کہ سیف علی خان جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’آپ کی بہادری اور اپنے خاندان سے محبت آپ کو شفا، طاقت اور سکون عطا کرے اور آپ جلد صحتیاب ہوجائیں۔‘‘ شوبز کی دیگر کئی مشہور شخصیات، جن میں پرینیتی چوپڑا، امتیاز علی اور ہنسل مہتا شامل ہیں، نے بھی سیف علی خان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Source: social Media
حملہ آور سیف کے بیٹے کے کمرے میں گھس کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا؟ پولیس نے وضاحت دی
خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
سیف علی خان پر حملہ، پڑوسن نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی
ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟