سیف علی خان پر ہونے والے حملے سے متعلق یہ قیاس آرائیاں سامنے آنے لگی ہیں کہ حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے کمرے میں داخل ہوا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ممبئی میں واقع گھر پر ہونے والے چوری کے ناکام واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق حملہ سیف کے بیٹے جیہ کے کمرے میں ہوا، جہاں اداکار نے اپنے خاندان کی حفاظت کےلیے حملہ آور کا سامنا کیا۔ تاہم اس سلسلے میں نئی معلومات یہ ہیں کہ سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے پولیس کو بتایا، ’حملہ آور نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور بعد میں سیف اور مجھ پر حملہ کیا۔‘ انہوں نے حملہ آور کی شناخت 30 سالہ دبلی پتلی اور گہری رنگت کے شخص کے طور پر کی۔ نرس نے بتایا کہ حملہ آور نے سیف علی خان کے بیٹے جیہ کے کمرے میں داخل ہو کر وہاں موجود ایک چھری اور لکڑی کے ڈنڈے سے انہیں دھمکایا۔ حملہ آور نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور انکار پر میرے ہاتھوں اور کلائیوں پر چوٹ پہنچائی۔ نرس کے مطابق شور سن کر دوسری نینی، جونو، جاگ گئیں اور مدد کےلیے پکارا، جس پر سیف علی خان اور کرینہ کپور موقع پر پہنچے۔ سیف نے حملہ آور کا سامنا کیا اور اسی دوران زخمی ہوگئے۔ ایک اور اسٹاف ممبر، گیتا، نے خاندان کی حفاظت کےلیے مداخلت کی اور وہ بھی زخمی ہوگئیں۔ حملہ آور اضافی عملے کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گیا۔ تاہم چور کے ایک کروڑ کے مطالبے پر جوائنٹ کمشنر ستیا نارائن چوہدری نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے مطالبے کی بات غلط ہے اور یہ محض چوری کی کوشش کا واقعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا، ’تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور نے آگ کے ایگزٹ کے راستے سے گھر میں داخل ہونے کےلیے سیڑھیوں کا استعمال کیا۔ ابھی تک کی معلومات کے مطابق، یہ چوری کی کوشش تھی۔ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔‘
Source: social Media
حملہ آور سیف کے بیٹے کے کمرے میں گھس کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا؟ پولیس نے وضاحت دی
خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
سیف علی خان پر حملہ، پڑوسن نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی
ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟