Entertainment

'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی

'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی

بالی وڈ اداکار وکرانت میسی نے پیر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے شو بز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ 37 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' 2025 میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا، پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے، میں مداحوں کے بے پناہ پیار اور سپورٹ پر آپ سب کا شکر گزار ہوں'۔ وکرانت میسی نے لکھا کہ 'میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد اور بیٹا مجھے اپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا'۔ اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'لہٰذا آنے والے سال 2025 میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے، اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا'۔ وکرانت میسی کا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوگئی اور ان کا خیال تھا کہ اداکار ہمیشہ کے لیے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ تاہم منگل کو وکرانت میسی نے وضاحت کی ہے کہ وہ فلم انڈسٹری سے 'ریٹائر' نہیں ہو رہے بلکہ صرف کچھ وقت کا وقفہ لے رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق وکرانت نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک آفیشل بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے کام کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے، اسی لیے انہوں نے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکرانت کے مطابق میں صرف اداکاری ہی کرسکتا ہوں، اسی نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔ لیکن میری جسمانی اور ذہنی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ میں کچھ وقت لینا چاہتا ہوں۔ سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وکرانت نے مزید کہا ہے کہ میری پوسٹ کو غلط طریقے سے سمجھا گیا کہ جیسے میں اداکاری چھوڑ رہا ہوں یا ریٹائر ہو رہا ہوں۔ ایسا نہیں ہے، میں صرف اپنے لیے کچھ وقت نکالنا چاہتا ہوں تاکہ اپنی صحت اور خاندان پر توجہ دے سکوں۔ میں مناسب وقت پر فلموں میں واپس آجاؤں گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments