Entertainment

اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج

اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج

بالی ووڈ اداکار شرد کپور پر 32 سالہ خاتون نے بدتمیزی کا الزام عائد کردیا، جس کے بعد اداکار پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ شرد کپور نے انہیں ایک پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر بلایا اور وہاں نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ممبئی پولیس نے شرد کپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے اداکار کو پوچھ گچھ کےلیے طلب بھی کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 26 نومبر 2024 کو پیش آیا جب متاثرہ خاتون کو ویڈیو ریلز کے کام کے حوالے سے گفتگو کےلیے کپور کے دفتر بلایا گیا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہاں پہنچنے پر شرد کپور نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ واقعے کے بعد شرد کپور نے انہیں فحش پیغامات بھیجے، جن میں ایک وائس نوٹ بھی شامل تھا جس سے وہ مزید پریشان ہوگئیں۔ متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈسٹری میں احتساب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس الزام پر اداکار شرد کپور کی جانب سے تاحال کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments