بھارتی سپر لیگ کے فٹبال میچ میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی راہا نے سب کی توجہ چھین لی۔ فلمسٹار عالیہ بھٹ اپنی 2 سال کی بیٹی راہا اور شوہر کے ساتھ ممبئی میں کھیلے گئے انڈین سپر لیگ کے میچ میں رنبیر کپور کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کو سپورٹ کرنے پہنچیں جہاں اسکا مقابلہ حیدرآباد سے تھا۔ اسٹیڈیم میں موجود مداح ننھی راہا کی پیاری اٹھکیلیوں سے محظوظ ہوتے رہے اور انہوں نے راہا راہا کے نعرے لگائے جس پر عالیہ نے اشارے سے سب کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے ہاں اسی سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
Source: social media
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی
آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر