بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فورچون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ سلمان خان 75 کروڑ، امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔ خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
Source: social Media
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی
آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر