حال ہی میں اداکارہ سونا کشی سنہا اپنے والدین شتروگھن سنہا، پونم سنہا اور پارٹنر ظہیر اقبال کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شریک ہوئیں۔ شوبز اور ذاتی زندگی سے جڑے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اس شو میں پونم سنہا کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر تنازع کھڑا کر دیا۔ پونم نے شو میں ایک پرانا مشورہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے۔ میں نے یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی۔ لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے‘۔ سونا کشی نے والدہ کے اس بیان پر ہوشیاری سے جواب دیا۔ سونا کشی نے کہا ’یہ تھوڑا بحث والا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔ اب یہ معاملہ کون سلجھائے گا؟‘ اس کلپ کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’یہ دیکھنا کافی عجیب تھا۔ ایسا لگا کہ یہ بات کسی اور سمت جا رہی تھی لیکن پھر اس نے سب کو چونکا دیا‘۔ دیگر صارفین نے سونا کشی کے رویے کی تعریف کی اور ظہیر کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال حال ہی میں سالوں کی قربتوں کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
Source: social media
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی
تامل اداکار کی پروفیشنل ریسنگ سرکٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل