ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ معروف اداکار کے گھر پر بم کی افواہ کے باعث ان کے گھر منایا جانے والا تھینکس گیونگ بھی خلل کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ شوارزنیگر کے گھر کی میل باکس میں بم رکھا گیا ہے۔ تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اداکار کے سیکیورٹی اسٹاف سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے گھر کے اطراف 24 گھنٹے سیکیورٹی اور ویڈیو نگرانی موجود ہے، جس کی وجہ سے کسی کےلیے بم رکھنا تقریباً ناممکن ہے۔ یہ حفاظتی انتظامات شوارزنیگر نے اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کےلیے کیے ہیں۔ پولیس کی آمد کے وقت شوارزنیگر اپنے گھر پر موجود نہیں تھے اور جم میں تھے۔ اداکار کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ تھینکس گیونگ کے کھانے کےلیے بعد میں شامل ہونے والے تھے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ ہی دھمکی دینے والے کی شناخت ہو سکی ہے۔
Source: Social Media
گلیڈی ایٹر 2' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا، 106 ملین ڈالر کی کمائی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
لوگ صرف اسٹارز کِڈز کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، کریتی سینن
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
گلیڈی ایٹر 2' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا، 106 ملین ڈالر کی کمائی
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی