لیجنڈ اداکار ناگرجنا اپنے صاحبزادے ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا کی شادی سے پہلے ڈھائی کروڑ مالیت کی کار گھر لے آئے۔ 65 سالہ اداکار ان دنوں اپنے بیٹوں کی شادی کی تقریب کے حوالے مصروف ہیں، چھوٹے بیٹے اکھل نے حال میں ہی زینب رودجی سے منگنی کی ہے جبکہ بڑا بیٹا 4 دسمبر کو شادی کرنے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگرجنا کو خیریت آباد کے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے دفتر میں دیکھا گیا،جہاں وہ اپنی نئی لگژری کاری کی رجسٹریشن کےلیے پہنچے تھے۔ ان کی گاڑی کی رجسٹریشن کےلیے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں موجود کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ دوسری طرف ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا نے آج سے شادی کی تقریبات کا آغاز کردیا ہے، جوڑے کی ہلدی کی رسم آج ادا کی گئی، جس کی ویڈیو اورتصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ 38 سالہ ناگا چیتنیا اور 32 سالہ سوبھیتا دھولیپالا کی شادی کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جنوبی بھارت کے روایتی ڈیزائن سے مزین کارڈ میں دونوں خاندانوں کے نام شامل ہیں۔ کارڈ پر 4 دسمبر 2024ء کی تاریخ نمایاں ہے، جس پر درج ہے کہ ہم سوبھیتا دھولیپالا، ناگا چیتنیا کی شادی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ جوڑے نے ڈیڑھ سالہ دوستی کے بعد 8 اگست کو منگنی کی تھی، اس سے قبل ناگا چیتنیا نے 2017ء میں سمانتھا روتھ پربھو سے شادی کی تھی، جوڑے نے 2021ء میں راہیں جدا کرلیں۔
Source: social media
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی
آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر