Entertainment

سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

جس رکشہ ڈرائیور نے سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچایا اس کا کہنا ہے کہ اداکار بالکل پریشان یا خوفزدہ نہیں تھے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھجن سنگھ رانا نامی اس آٹو رکشہ ڈرائیور کے مطابق سیف علی خان کے گلے سے خون بہہ رہا تھا اور انکا سفید کرتا لہو بہنے سے سرخ ہوگیا تھا۔ رکشہ ڈرائیور نے سیف علی خان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے تک کی تمام صورتحال بتائی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ زخمی سیف علی خان کو پہچانا نہیں تھا اسے خان کو اسپتال پہنچانے میں تقریباً آٹھ سے دس منٹ لگے، اس نے کہا اس دوران ایک بچہ انکے ساتھ تھا۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود چلتے ہوئے میرے پاس آئے اس موقع پر ایک چھوٹا سا بچہ انکے ہمراہ تھا، جس پر میں نے انھیں فوری پر رکشہ بٹھا کر اسپتال پہنچایا۔ مجھے ایک خاتون نے روکا وہ آٹو آٹو کہہ کر چلا رہی تھی، جس پر میں نے مڑ کر دیکھا اور رکشہ روک کر یو ٹرن لیتے ہوئے انکے گیٹ کے قریب گیا جس کے بعد خان خود ہی آٹو میں سوار ہوئے اور جب اسپتال پہنچایا تو وہاں بھی وہ خود اتر اسپتال گئے۔ خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کےگھر پر چوری کی کوشش کے دوران اداکار پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری کرلی گئی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments