Entertainment

کامیڈین سنیل پال اغواء ہونے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے

کامیڈین سنیل پال اغواء ہونے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے

مشہور کامیڈین سنیل پال کئی گھنٹے لاپتہ رہنے کے بعد واپس گھر پہنچ گئے۔ میڈیا کے مطابق منگل کو سنیل پال شو کے بعد کئی گھنٹے تک لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی بیوی نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ اب سنیل پال کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو اغواء کیا گیا تھا جس کی تفصیلات وہ بعد میں بتائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سنیل پال نے اغواء کاروں سے متعلق پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، سب کچھ صحیح ہے، پولیس ہماری مدد اور تعاون کر رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق 49 سالہ کامیڈین نے ایک شو کے لیے ممبئی سے باہر کا سفر کیا تھا، انہوں نے اہلیہ کو بتایا تھا کہ وہ 3 دسمبر کو گھر واپس لوٹ آئیں گے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کامیڈین کے گھر واپس نہ پہنچنے پر اہلیہ سریتا پال نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments