نیٹ فلکس نے حالیہ کامیاب دستاویزی فلموں ’اینگری ینگ مین‘ اور ’دی رومانٹکس‘ کے بعد ایک نئی دستاویزی سیریز ’دی روشنز‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز بالی ووڈ کے مشہور فلمی خاندان روشن کی وراثت اور سفر کو اجاگر کرے گی، جن میں روشن لال نگراتھ راجیش روشن، راکیش روشن اور ہریتک روشن کی زندگی کے سفر کو شامل کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس انڈیا نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ سیریز موسیقی، جادو اور ناقابل فراموش لمحات کے خالق خاندان کی محبت اور وراثت کا سفر ہے۔‘ جس پر روشن خاندان نے کہا ’ہم نیٹ فلکس کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں اور اپنی زندگی کے غیر بیان کردہ پہلو دنیا کے سامنے لانے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ عالمی ناظرین تک ہماری کہانی پہنچانے کا بہترین موقع ہے۔‘ اس دستاویزی سیریز کی ہدایت کاری معروف فلم ساز ششی رانجن نے کی ہے، جنہوں نے راکیش روشن کے ساتھ اسے مشترکہ طور پر پروڈیوس بھی کیا ہے۔ سیریز میں انڈسٹری کے مختلف ساتھیوں کے انٹرویوز شامل ہوں گے، جو روشن خاندان کے کام اور اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ سیریز روشن صاحب کے موسیقی کے میدان میں کارناموں سے لے کر راکیش روشن کی ہدایت کاری اور ہریتک روشن کی اداکاری تک کے سفر کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ اس دستاویزی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم جلد کردیا جائے گا۔
Source: social media
حملہ آور سیف کے بیٹے کے کمرے میں گھس کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا؟ پولیس نے وضاحت دی
خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
سیف علی خان پر حملہ، پڑوسن نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی
ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟