بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں "خطرے سے باہر" قرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے سب سے پہلے شور مچایا تو سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فوراً مدد کےلیے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے زبردستی داخلے کی کوشش نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر رات کے کسی وقت چھپ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔
Source: Social Media
حملہ آور سیف کے بیٹے کے کمرے میں گھس کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا؟ پولیس نے وضاحت دی
خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
سیف علی خان پر حملہ، پڑوسن نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی
ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟