Entertainment

ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری ایک غیر محفوظ جگہ ہے، حالانکہ انھوں نے 2002 میں ساتھیا اور کمپنی جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کرکے خود کو منوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود انھیں اپنے کیریئر میں کام نہ ہونے جیسے مراحل کا بھی سامنا رہا اور وہ مہینوں بنا کام کے گھر بیٹھے رہے، حالانکہ وہ باکس آفس پر ہٹ ہونے والی فلموں میں کام کرچکے تھے۔ ویویک اوبرائے کا مزید کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال پر انھوں نے پلان بی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک بزنس مین بننا تھا۔ ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انکے بزنس شروع کرنے کی وجہ ایک لابی کو کاؤنٹر کرنا تھا جو فلم انڈسٹری کے اندر موجود تھی۔ انھوں نے کہا شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا جیسی کامیاب فلم کے بعد وہ 14، 15 مہینے بغیر کام کے بیٹھے رہے، تب انھوں نے فیصلہ کیا کہ کاروبار شروع کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے 22 برس کے دوران 67 فلمیں کیں لیکن انڈسٹری بہت زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے، آپ شاندار پرفارم کریں، ایوارڈز جیتیں لیکن دیگر وجوہات کی وجہ سے آپکو کام نہیں مل سکتا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments