سیف علی خان پر حملے کے بعد انکی پڑوسن اداکارہ کرشمہ تنا نے چونکا دینے والے انکشافات کردیے اور سیکیورٹی پر سوالات بھی اٹھادیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات ممبئی میں سیف علی خان کے گھر میں ایک چور گھس آیا جس نے چوری کی واردات کی کوشش کی۔ بالی ووڈ اسٹار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو چور نے چاقو سے ان پر حملہ کردیا، اس شخص نے سیف پر کم از کم 6 مرتبہ وار کیے۔ زخمی سیف علی خان کو ان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے رکشہ میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ سیف کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیف علی خان کی پڑوسن معروف اداکارہ کرشمہ تنا کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کرشمہ تنا نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اس علاقے کی سیکیورٹی کو بڑھانے کا مطالبہ بھی دہرایا۔ انکا کہنا تھا کہ ’جب میں آپ سے بات کر رہی ہوں، اس موقع پر باہر عجیب و غریب منظر ہے، عمارت کے نیچے بہت سارے پولیس والے اور میڈیا موجود ہے۔‘ انکا کہنا تھا کہ ’یہ واقعہ باندرا کی بہت سی عمارتوں کےلیے ایک وارننگ ہے، میں پچھلے ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے سے اپنی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لوگوں سے کہہ رہی ہوں کہ سیکیورٹی بڑھائیں۔‘ کرشمہ نے کہا کہ ’میرے خیال میں چوکیداروں کو مناسب تربیت دینی چاہیے۔ وہ ایسے واقعات کے دوران قابل اعتماد نہیں ہوتے۔ اگر کوئی چور آپ کی بلڈنگ میں گھس جائے تو چوکیدار اسے سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔ ایسے حالات میں ایک فیملی کیا کرے گی؟ یہ بہت خوفناک ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’میں امید کرتی ہوں کہ لوگ اس واقعے سے سبق سیکھیں گے۔ جو کچھ اس فیملی کے ساتھ ہوا، وہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ میری عمارت بھی اب سیکیورٹی سخت کرے گی اور مزید گارڈز تعینات کرے گی۔‘
Source: social Media
حملہ آور سیف کے بیٹے کے کمرے میں گھس کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا؟ پولیس نے وضاحت دی
خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
سیف علی خان پر حملہ، پڑوسن نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
سیف صرف 2 ملی میٹر سے بچ گئے، ڈاکٹر کا انکشاف
سیف کا سفید کرتا خون سے سرخ ہوگیا تھا، رکشہ ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
'اداکاری نہیں چھوڑ رہا، میری پوسٹ کو غلط سمجھا گیا'، وکرانت نے وضاحت کر دی
ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ چھوڑکر بزنس کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟