Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

قانون کی پڑھائی کرنے والے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

Admin
By Admin
Sep 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

TYPHOON SAUDEL KE BAAD NINGDE MEIN ZABARDAST BAARISH, SADKEIN DOOBI

قانون کی پڑھائی کرنے والے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ
قانون کی پڑھائی کرنے والے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ — September 03, 2026
نئی دہلی، 03 ستمبر: سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ بار کونسل آف انڈیا اور ریاستوں کی بار کونسلوں کے پاس قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے ۔
عدالت نے واضح کیا کہ ایسے ڈسپلنری اختیارات صرف طالب علم کے اصل ادارے یا ادارے کو چلانے والے قواعد و ضوابط کے تحت مقررہ اتھارٹی کے پاس ہوتے ہیں۔ بار کونسل کسی شخص پر ڈسپلنری اختیار صرف تبھی حاصل کرتی ہے جب وہ ایک ایڈووکیٹ کے طور پر نامزد ہو جاتا ہے ۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا کی جانب سے 13 اگست کو جاری ہدایات کو قانونی طور پر کالعدم قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ بی سی آئی صدر نے نالسر یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد کے سال 2026 کے گریجویٹ بیچ کی نامزدگی پر روک لگانے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلانے پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے خلاف جانچ کا مطالبہ کیا تھا، جسے شدید عوامی مخالفت کے بعد خود بی سی آئی نے واپس لے لیا تھا اور منسوخ کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نالسر کے دو سابق طلبہ، مہرا سود اور ابھشیک تیواری کی ایک رٹ پٹیشن پر سماعت کر رہی تھی، جس میں بی سی آئی صدر کی طرف سے جاری ان متنازعہ ہدایات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

نئی دہلی، 03 ستمبر: سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ بار کونسل آف انڈیا اور ریاستوں کی بار کونسلوں کے پاس قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے خلاف تادیبی کاررو...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn