سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف 7 گیند پہلے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا نے 36 اور کویشا نے 33 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے چار اور ام ہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے نے 5 وکٹ پر 130 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔فاطمہ ثنا کی 47 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔
شوال ذوالفقار نے 24 اور گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اور پرابودا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔
سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments