Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

یش کی ’ٹاکسک‘ کو کروڑوں روپے کا دھچکا لگ گیا

Admin
By Admin
Sep 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

یش کی ’ٹاکسک‘ کو کروڑوں روپے کا دھچکا لگ گیا
یش کی ’ٹاکسک‘ کو کروڑوں روپے کا دھچکا لگ گیا — September 12, 2026
ساؤتھ انڈین سپر اسٹار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کو کروڑوں روپے کا دھچکا لگ گیا ہے۔

اداکار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کی ریلیز سے قبل بہت زیادہ ہائپ تھی لیکن باکس آفس پر یہ فلم تنقیدی اور تجارتی لحاظ سے بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ اس نے بھارت میں 248.24 کروڑ روپے اور بیرون ملک 43.50 کروڑ روپے کمائے ہیں جس سے اس کی عالمی مجموعی کمائی 339.32 کروڑ روپے رہی ہے۔

چونکہ اس فلم کا مبینہ بجٹ 500 کروڑ روپے سے زائد تھا، اس لیے گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر ایک بڑی ناکامی ثابت ہوئی ہے۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ‘ٹاکسک’ بھارتی سنیما کی تاریخ کی واحد ایسی فلم بن گئی ہے جسے تقریباً 300 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فلم کا تخمینہ شدہ پروڈکشن بجٹ 450 کروڑ روپے تھا جبکہ تشہیر و تقسیم دیگر اخراجات کی مد میں 60 کروڑ روپے اور ڈسٹری بیوشن فیس کی مد میں 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جس سے فلم کے کل اخراجات 525 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

آمدنی کے لحاظ سے فلم نے ہندی ورژن سے 65 کروڑ روپے، جنوبی ہند (ساؤتھ) سے 60 کروڑ روپے اور بیرون ملک سے 20 کروڑ روپے کا تھیٹریکل شیئر حاصل کیا۔

توقع ہے کہ اس کا نان تھیٹریکل شیئر 60 کروڑ روپے ہوگا اور میوزک کے حقوق 40 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔

اس طرح کل آمدنی 245 کروڑ روپے بنتی ہے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاکسک کو 280 کروڑ مبینہ نقصان ہوا ہے۔

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کو کروڑوں روپے کا دھچکا لگ گیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn