Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جنوبی افریقہ: قتل ہونے والی 11ویں خاتون کی نعش برآمد، کیا کوئی سیریل کلِر ایسا کر رہا ہے؟

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

جنوبی افریقہ: قتل ہونے والی 11ویں خاتون کی نعش برآمد، کیا کوئی سیریل کلِر ایسا کر رہا ہے؟
جنوبی افریقہ: قتل ہونے والی 11ویں خاتون کی نعش برآمد، کیا کوئی سیریل کلِر ایسا کر رہا ہے؟ — September 29, 2026
جنوبی افریقہ کی پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع علاقے ایکورہولینی سے ایک اور خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے بعد حالیہ عرصے کے دوران علاقے سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
امریکی خبررساں ادارے اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، رواں برس جولائی سے علاقے میں خواتین کے قتل کی وارداتوں اور اِن کی لاشیں ملنے کے مسلسل واقعات نے یہ خدشات پیدا کر دیے ہیں کہ ان کے پسِ پردہ کوئی ایک یا ایک سے زیادہ سیریل کلِر ہو سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں بھی قتل کی ان وارداتوں پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جہاں خواتین، اور خاص طور پر صنفی بنیادوں پر قتل، اور خواتین و بچوں کے خلاف پُرتشدد جرائم کی شرح پہلے ہی بلند ہے۔
پولیس کے مطابق تازہ ترین خاتون کی لاش ایکورہولینی کے علاقے سپرنگز میں ملی۔ ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے اہلکار اتوار کو علاقے میں گشت کر رہے تھے جب انہیں یہ لاش ملی۔
پولیس نے اُس وقت ہی تفتیش شروع کر دی تھی جب جولائی اور اگست کے دوران ایکورہولینی میونسپلٹی میں تین خواتین کی لاشیں ملی تھیں۔ یہ تینوں لاشیں ایک دوسرے سے تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے کے اندر ملی تھیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں صرف 10 دن کے دوران ایکورہولینی میں مزید چھ لاشیں ملنے کے بعد یہ خدشات مزید بڑھ گئے کہ ممکنہ طور پر کوئی سیریل کلِر یا ایک سے زیادہ قاتل خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین لاش ملنے سے ایک روز قبل بھی تیمبیسا ٹاؤن شپ کے قریب ایک خاتون کی لاش ملی تھی، جس کے بارے میں بظاہر یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اسے تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا۔
پولیس نے سنیچر کی صبح ملنے والی دسویں لاش کے بارے میں محدود معلومات جاری کیں اور فوری طور پر مقتولہ کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
سنیچر کو ہونے والی حالیہ لاش سے قبل تک مرنے والی تمام خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ اِن میں سے کئی خواتین کی لاشیں مکمل یا جزوی طور پر برہنہ حالت میں ملی تھیں۔
پہلی لاش جولائی کے وسط میں ملی تھی۔ خاتون کی لاش برہنہ حالت میں تھی اور اسے تاروں سے باندھا گیا تھا۔ بعدازاں مقتولہ کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کے خلاف کوئی مقدمہ یا الزام عائد نہیں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کے سلسلے میں 36 سالہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جسے منگل کے روز تیمبیسا مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ الزام ہے کہ قتل کے بعد مشتبہ شخص فرار ہو کر صوبہ لمپوپو کے شہر تزینین چلا گیا، جو اس مقام سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے جہاں خاتون کی لاش ملی تھی۔ اسے سنیچر کی شام اس روز گرفتار کیا گیا، جب خاتون کی لاش دریافت ہوئی تھی۔
گزشتہ ہفتے دو خواتین کو ایک ایسی خاتون کے قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا، جس کی لاش جولائی سے ایکورہولینی کے گردونواح میں ملنے والی خواتین کی لاشوں میں شامل تھی۔ دونوں خواتین کو یکم اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع علاقے ایکورہولینی سے ایک اور خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے بعد حالیہ عرصے کے دوران علاقے سے ملنے والی خواتین ک...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn