لکھنؤ: کانگریس پارٹی کے اتر پردیش کے ریاستی صدر اجے رائے کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد آج (دو دسمبر) کو سنبھل کا دورہ کرنے والا ہے۔ لیکن دورہ سے کچھ دیر پہلے ہی اتر پردیش پولیس نے پیر کو کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ نہ کریں۔ اجے رائے کو دیے گئے نوٹس میں، انہیں بتایا گیا ہے کہ "سنبھل ضلع میں امن اور فرقہ وارانہ حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وہ عوامی مفاد میں تعاون کریں اور اپنے مجوزہ پروگرام کو ملتوی کر دیں تاکہ سنبھل ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے پر عمل ہو سکے۔" نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ، سنبھل میں کوئی بھی باہری شخص /سماجی تنظیم/عوامی نمائندہ قابل افسر کی اجازت کے بغیر سنبھل ضلع کی حدود میں داخل نہیں ہو گا۔ نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ، دو دسمبر کو کانگریس پارٹی کے وفد کے ساتھ سنبھل ضلع جانا امن و امان کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں ہے۔ سنبھل میں 24 نومبر کو کو نچلی عدالت کے حکم کے بعد شاہی جامع مسجد کا سروے کرنے کے دوران پولیس پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اجے رائے نے کہا کہ، کارکن گاندھی کے راستے پر چلتے ہوئے سنبھل جائیں گے۔ اجے رائے نے مزید کہا کہ، انہیں روکا جائے گا کیونکہ یہ ان کا کام ہے، لیکن جانا ہمارا کام ہے اور ہم جانے کی کوشش کریں گے۔ اجے رائے نے سنبھل تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، سنبھل جانے کی ایک ہی وجہ ہے سنبھل میں ہوئے ظلم اور ناانصافی کو سب کے سامنے لایا جائے۔ کیونکہ وہاں لوگوں کو مارا پیٹا گیا، سروں میں گولی ماری گئی۔ اجے رائے نے مزید کہا کہ، حکومت ان سب چیزوں سے خوفزدہ ہے کہ حکومت بے نقاب ہو جائے گی۔ اتر پردیش کانگریس کے سربراہ اور کانگریس کے دیگر لیڈر کل رات لکھنؤ میں پارٹی دفتر میں رکے رہے۔ واضح رہے اتوار کو سخت سیکورٹی کے درمیان تین رکنی عدالتی کمیٹی نے سنبھل میں شاہی مسجد کے علاقے کا معائنہ کیا جہاں 24 نومبر کو پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ کمیٹی کے ارکان نے علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں اور حکام سے واقعہ کے حوالے سے بات چیت کی۔ پینل کے ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی تھے۔ اس سے پہلے 30 نومبر کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایک وفد کو تشدد سے متاثرہ سنبھل ضلع کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا تھا کہ انتظامیہ حکومت کے احکامات پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "سماج وادی پارٹی کا ایک وفد سنبھل جا رہا تھا۔ ہم سب امن اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے بیانات حکومت کے کہنے پر دیے جاتے ہیں۔ لوگوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔" ایک مقامی عدالت نے مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد سنبھل میں 19 نومبر سے کشیدگی عروج پر ہے۔ جامع مسجد کے سروے کی مخالفت میں ہوئے مظاہرے میں پولیس کے ہاتھوں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہندو تنظیم نے شاہی مسجد کے ہریہر مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
Source: social media
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی