ممبئی، 01 نومبر:ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے آنجہانی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور خان سے 2 کروڑ روپے مانگنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اس شخص کو ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ادھم مصطفیٰ کے طورپر ہوئی ہے، جو پہلے دبئی میں کام کرتا تھا اور فی الحال اپنے کنبہ کے ساتھ باندرہ میں رہتا ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مصطفیٰ نے شرارت کے لئے یہ جرم کیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت درج کیا گیا جب منگل کو ممبئی ٹریفک پولیس کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے سلمان اور صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی کا پیغام موصول ہوا۔ پیغام بھیجنے والے نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جبکہ ذیشان صدیقی کو بھی دھمکی دی گئی تھی۔ ایک تفتیش کار نے بتایا کہ ملزم نے اداکار سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے پہلے پولیس نے نوئیڈا سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا جس نے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
Source: uni news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
سنبھل جامع مسجد کے سروے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں سماعت
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال