Entertainment

شاہ رخ خان نے 3 ماہ تک میکا سنگھ کی گاڑی اپنے پاس کیوں رکھی؟

شاہ رخ خان نے 3 ماہ تک میکا سنگھ کی گاڑی اپنے پاس کیوں رکھی؟

معروف گلوکار میکا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے 3 ماہ تک ان کی گاڑی اپنے پاس رکھی۔ میکا سنگھ نے حال ہی میں میڈیا کو شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی ایک دلچسپ ملاقات کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان اپنی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ پر تھا، اس دوران شاہ رخ خان نے مجھے اپنی فلم کے سیٹ پر ملنے کے لیے بلایا تو میں نے جواب میں کہا کہ اگر آپ کی شوٹنگ جلدی ختم ہوگئی تو آپ ہمیش ریشمیا کے سیٹ پر آ جائیے گا اور اگر میری شوٹنگ جلدی ختم ہوگئی تو میں آپ کی فلم کے سیٹ پر آ جاؤں گا۔ گلوکار نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے میری رائے سے اتفاق کیا اور ان کی فلم کی شوٹنگ جلدی ختم ہوگئی تو وہ مجھ سے ملنے کے لیے ہمیش ریشمیا کے سیٹ پر آگئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان سیٹ پر ہمارے پاس 1 گھنٹے تک بیٹھے رہے اور ہمارے کام کا مشاہدہ کرتے رہے۔ میکا سنگھ نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے آنے سے سیٹ پر مداحوں کا رش بڑھنے پر اُنہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تو ان کی گاڑی ہمارے سیٹ سے کافی دور پارک تھی اس لیے میں نے انہیں اپنی گاڑی لے جانے کا مشورہ دیا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں واقعی آپ کی گاڑی لے جاؤں؟ جس پر میں نے اُنہیں کہا کہ جی بلکل، آپ لے جائیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ چلے گئے تو میں نے اُنہیں میسج کیا کہ وہ جب تک چاہیں میری گاڑی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ میکا سنگھ نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو میری گاڑی بہت پسند آئی تھی اس لیے اُنہوں نے میری گاڑی 3 ماہ تک اپنے پاس رکھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments