بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ راجستھان میں منعقد 25ویں ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ملاقات مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔ ملاقات کے دوران دونوں اداکار ایک دوستانہ ماحول میں نظر آئے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بات چیت کرتے دکھائی دیے، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ ان کے ماضی کے تعلقات میں کوئی تلخی باقی نہیں رہی۔ شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم یہاں وہاں ملتے رہتے ہیں اور ہمارے لیے یہ بالکل معمولی ہے، اگر لوگوں کو اچھا لگ رہا ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ شاہد کپور اور کرینہ کپور 2000ء میں ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے اور دونوں نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ بعدازاں کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اور دو بیٹوں کی ماں بن گئیں جبکہ شاہد کپور میرا راجپوت سے شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
Source: social media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے