Entertainment

نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ

نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ

اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر و دیگر سے متعلق اُن کے جنسی ہراسانی مقدمے کے اخراج پر خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ عدالت کے فیصلے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، نانا پاٹیکر کے خلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کےلیے میرے پاس خوشخبری ہے، عدالت نے نانا پاٹیکر و دیگر کے خلاف فلم’ہارن اوکے پلیز‘ کے سیٹ پر جنسی ہراسانی شکایت پر ممبئی پولیس کی بی سمری رپورٹ منسوخ کی ہے۔ تنوشری دتہ نے مزید کہا کہ پولیس نے 2019ء کے مقدمے میں میرے کسی گواہ سے بات کیے بغیر جعلی اور بد دیانتی پر مبنی رپورٹ کے ذریعے کیس بند کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی میرے گواہوں کو نانا کے گنڈوں اور مافیا کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود میرے ایک گواہ نے نانا پاٹیکر و دیگر کے خلاف اپنی گواہی عدالت میں جمع کرائی ہے اور میری شکایت کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی بتایا کہ مجھے نامعلوم افراد نے فون پر خاموش رہنے کےلیے دھمکیاں دی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ عدالت نے اس گواہی کو حلف نامے کے ذریعے تسلیم کیا اور پولیس کی بی سمری رپورٹ کو مسترد کیا، یہ اقدام میری جیت ہے، اب ممبئی پولیس اس معاملے میں چارج شیٹ جمع کرانی ہوگی، اُن کے پاس اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری قانونی ٹیم کیس جیت چکی ہے، جو بھی میڈیا ہاؤس حقائق کے عکس کہانی چھاپ رہاہے، اُسے جواب دہ ہونا ہوگا، وہ خود بخود ہراسانی مقدمے کا حصہ بن جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے جمعے کے روز تنوشری دتہ کے جنسی ہراسانی کے مقدمات کو خارج کردیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments