بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ سکندر ‘سب سے زیادہ انتظار کے بعد ریلیز کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جو کئی عرصے سرخیوں میں رہنے کے بعد بلآخر عید پر ریلیز کی جائے گی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان نے اس فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟ حال ہی میں میڈیا رپورٹ میں فلم کی کاسٹ کے معاوضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سکندر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مروگادوس نے انجام دیے جب کہ فلم کا بجٹ 400 کروڑ روپے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کے لیے 120 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا تاہم یہ واضح نہیں کہ سلمان نے پروفٹ شیئرنگ ماڈل کا انتخاب فلم’ سکندر‘ کیلئے بھی کیا یا نہیں۔ دوسری جانب فلم میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا منڈانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، دونوں پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اداکارہ نے مبینہ طور پر اس فلم کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے اور کاجول اگروال کو مبینہ طور پر اس پروجیکٹ کے لیے 3 کروڑ روپے معاوضہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل فلم سکندر کے گانے زہرہ جبیں کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی دھماکے دار پرفارمنس نے تہلکہ مچادیا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سلمان نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ سکندر 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Source: Social Media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ