معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے۔ اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں، تھلاپتی وجے نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار باجماعت ادا کی گئی نماز مغرب میں بھی شامل ہوئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وجے کی تقریب میں ٹوپی پہن کر شرکت کی تصاویر اور نماز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خیال رہےکہ تھلاپتی وجےکا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک فلم کیلئے 275 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔
Source: social Media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ