مشہور اداکارہ روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، جسے دیکھ کر بیٹی بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ روینا ٹنڈن بدھ کی شام اپنی بیٹی راشا تھاڈانی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں، جہاں ان کی سخاوت نے سب کو حیران کردیا۔ جیسے ہی وہ چیک اِن پوائنٹ کی طرف بڑھیں تو ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) نے ان کی سونے کی بالیوں کی تعریف کی، جس پر اداکارہ نے فوراً ایک بالی اتاری اور تحفے میں دے دی۔ ایئرپورٹ پر جب ایک پاپارازی نے روینا کی خوبصورت سونے کی بالیوں کی تعریف کی تو انہوں نے حیران کن انداز میں پوچھا، ’کون سی؟‘ پھر مسکراتے ہوئے اپنے بائیں کان سے ایک بالی نکالی اور اسے دے دی۔ اس دوران ان کی بیٹی راشا تھاڈانی حیرت زدہ ہو کر اپنی ماں کو دیکھتی رہ گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مداحوں نے روینا ٹنڈن کی فیاضی کی کھل کر تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’واہ، سونے کا دل… ورنہ آج کے دور میں کون سونا دیتا ہے؟‘ ایک اور صارف نے لکھا، ’ایسے نیک دل لوگ ہی دوسروں میں بانٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔‘
Source: Social Media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ