بالی ووڈ میں نازیبا گانوں کے خلاف اداکارہ نیتو چندرا نے پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن (پی آئی ایل) دائر کردی۔ میڈیا کے مطابق معاملہ 28 مارچ 2025 کو پٹنہ ہائی کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر ہے، عدالت نے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یو یو ہنی سنگھ کے گانے "مینیک" میں خواتین کو نازیبا انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس گانے میں دوہرا مطلب رکھنے والے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو خواتین اور بچوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس وقت کوئی قانون ایسا مواد روکنے کےلیے مؤثر طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ فحش اور خواتین کی تذلیل پر مبنی گانوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں اور گانے کے تخلیق کاروں، بشمول ہنی سنگھ، گیت گنار لیو گریوال اور بھوجپوری گلوکاروں راگنی وِشواکرمہ اور ارجن اجنبی، کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Source: social media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ