پنجابی موسیقی کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 میں قتل کر دیا گیا تھا، لیکن وہ آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سدھو موسے والا کے چچا صاحب پرتاپ سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا شُبھدیپ اپنے والد بلکور سدھو کے ساتھ ایک ٹریکٹر پر موجود ہے۔ بچہ ہنستے ہوئے اپنے والد اور دیگر اہلِ خانہ کی طرف دیکھ رہا ہے، جو اس کے اردگرد کھڑے ہیں۔ یہ منظر سدھو موسے والا کے چاہنے والوں کےلیے ایک جذباتی لمحہ تھا، جسے دیکھ کر وہ بےحد خوش ہوئے۔ ویڈیو کے نیچے مداحوں نے دل والے ایموجیز کے ساتھ محبت اور اس پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین نے نومبر 2023 میں انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بیٹے شُبھدیپ سنگھ سدھو کی پہلی تصویر شیئر کی تھی۔ بعد میں ایک ویڈیو کے ذریعے شُبھدیپ کا تعارف بھی کروایا گیا تھا، جس میں سدھو، ان کے والدین بلکور اور چرن کور کی تصاویر شامل تھیں اور آخر میں شُبھدیپ نظر آرہا تھا۔ واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے ضلع مانسا کے جواہرکے گاؤں میں قتل کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے ان پر 30 سے زائد گولیاں چلائیں، اور وہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
Source: Social Media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ