Entertainment

ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ انڈسٹری کے غلط رویے کا انکشاف کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ امیتابھ نے لکھا کہ ابھیشیک کو متعدد مواقعوں پر اس وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کو کام دلوانے کے حوالے سے کسی بھی ہدایت کار پر دباؤ نہیں ڈالا۔ یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کا رجحان پایا جاتا ہے جس کا بیشتر اداکار تذکرہ کرتے ہیں اور سشانت سنگھ کی موت کو بھی اسی کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments