Entertainment

عامر خان کا رینا دتہ اور کرن راؤ سے متعلق اہم انکشاف

عامر خان کا رینا دتہ اور کرن راؤ سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ اور کرن راؤ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ عامر خان نے کہا کہ رینا دتہ اور کرن راؤ سے طلاق کے باوجود باہمی احترام اور محبت باقی ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے اپنی محبت کو فلمی کہانی کی طرح قرار دیا اور کہا کہ میں اُسے اپنی محبت ثابت کرنے کےلیے خون سے خط لکھا تھا۔ اسٹار اداکار نے مزید کہا کہ میں نے رینا کے ساتھ بھاگ کر شادی کی تھی، ہم 16 سال ساتھ رہے اور پھر 2002 میں علیحدہ ہوگئے۔ عامر خان نے یہ بھی کہا کہ 2005ء میں کرن راؤ سے شادی کی اور 2021ء میں ہم جدا ہوگئے، میری زندگی کے شاندار رشتے ان ہی دونوں (بیویوں) کے ساتھ رہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ رینا رتہ اور کرن راؤ دونوں ہی حیرت انگیز شخصیت کی مالک ہیں، ان دونوں خواتین نے زندگی گزارنے کے دوران مجھے بہت کچھ دیا۔ اسٹار اداکار نے کہا کہ ہم میں طلاق ضرور ہوئی ہے، سب ہی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کےلیے احترام اور محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتے بدل گئے ہیں لیکن میں آج بھی اپنی دونوں بیویوں کا اور اُن کے خاندان کا احترام کرتا ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments