مشہور اداکارہ بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں، انہیں ماتھے پر گہرا زخمی آیا اور 13 ٹانکے لگانے پڑے۔ ایک پاپارازی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تازہ تصاویر کے مطابق اداکارہ کے ماتھے پر گہرا زخم آیا ہے۔ ایک تصویر میں بھاگیاشری کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک ڈاکٹر ان کے زخم کا علاج کر رہا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ زخم پر پٹی باندھنے کے باوجود مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ اداکارہ کو بائیں جانب آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا ہے، اداکارہ نے تاحال اپنی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ شیئر نہیں کی۔ مداحوں نے بھاگیاشری کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’جلد ٹھیک ہو جائیں، نیک تمنائیں!‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’اوہ خدایا۔۔۔ بھاگیاشری جی جلد صحت یاب ہو جائیں!‘ ایک اور تبصرے میں لکھا، ’وہ اب بھی مسکرا رہی ہیں، یہی اصل حوصلہ ہے۔ جلدی ٹھیک ہو جائیے!‘ بھاگیاشری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔ بعد میں انہوں نے صحت کے مسائل کی وجہ سے ایک دہائی تک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی۔ حال ہی میں وہ کامیڈی ڈرامہ سیریز ’لائف ہل گئی‘ میں کیمیو کردار میں نظر آئیں۔
Source: social media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی، ماتھے پر 13 ٹانکے لگے
عالیہ بھٹ کی 32 ویں سالگرہ پر رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو کیا وارننگ دی ؟
’انہیں چہرے کی وجہ سے طعنے ملے‘، سوناکشی نے والد کو انڈسٹری میں پیش آنیوالی مشکلات بتادیں
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
امیتابھ اور ابھیشیک بچن ہاتھوں میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ اداکار نے دلچسپ وجہ بتادی
شاہ رخ خان نے 3 ماہ تک میکا سنگھ کی گاڑی اپنے پاس کیوں رکھی؟
شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کیا کہا؟
عامر خان کا رینا دتہ اور کرن راؤ سے متعلق اہم انکشاف
یو یو ہنی سنگھ کے گانے کیخلاف اداکارہ نیتو چندرا عدالت پہنچ گئیں
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے