Entertainment

امیتابھ اور ابھیشیک بچن ہاتھوں میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ اداکار نے دلچسپ وجہ بتادی

امیتابھ اور ابھیشیک بچن ہاتھوں میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ اداکار نے دلچسپ وجہ بتادی

امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کا شمار بالی وڈ کے بڑے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے فیشن کو لوگ فالو کرتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بچن فیملی اپنی مہنگی گاڑیوں اور گھڑیوں سمیت اپنی لگژری لائف کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے ہاتھ میں اکثر دو گھڑیاں دیکھی جاتی ہیں جن پر ان کے مداح دو گھڑیاں پہننے کی وجہ جاننے کیلئے بےتاب رہتے ہیں۔ میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ابھیشیک نے اس کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے خاندان کا اسٹائل ہے، اور وہ دو گھڑیاں اپنی والدہ سے متاثر ہوکر پہنتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی تعلیم حاصل کرنے یورپ گئے تھے تو ان کی والدہ یورپ اور بھارت کے ٹائم کا اندازہ رکھنے کیلئے دو گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے مقامی وقت کے مطابق بات چیت کر سکیں۔ اسی طرح ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن بھی اپنی دو گھڑیاں پہننے کی عادت کے حوالے سے بات کر چکے ہیں جن کے مطابق وہ دو اور کبھی کبھی تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں اور ایسا وہ تفریح کے طور پر کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments