Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

Admin
By Admin
Oct 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی
سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی — October 11, 2026
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں 309 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، حملے میں امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض میں ہوائی اڈے سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ ریاض 18 گھنٹے کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن آج شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

ریاض ایئرپورٹ کی پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ اتار لیا گیا۔ آج ریاض ایئرپورٹ کی 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دنیا کے متاثر ترین ایئرپورٹس میں ریاض پہلے نمبر پر ہے جہاں 170 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے، ریاض کی پروازوں میں خلل کا انڈیکس آخری درجے 5 تک پہنچ گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn