Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان پہلی بار منظرِ عام پر، سیکیورٹی سخت

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان پہلی بار منظرِ عام پر، سیکیورٹی سخت
ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان پہلی بار منظرِ عام پر، سیکیورٹی سخت — October 21, 2026
حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے حملے کے بعد سلمان خان گزشتہ روز پہلی بار منظرِ عام پر آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ اداکار کو ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں دیکھا گیا۔

اداکار ٹائیگر شروف پر 18 اکتوبر کو قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد فلمی صنعت میں سنجیدہ فضا چھائی ہوئی ہے، اس واقعے کے سلسلے میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیرِاعلیٰ ایکناتھ شندے نے ٹائیگر شروف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد تمام معروف شخصیات کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور بظاہر اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔

سلمان خان منگل کی صبح ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر معمول سے زیادہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں دکھائی دیے، اس موقع پر خصوصی حفاظتی یونٹ کے مسلح اہلکار بھی تعینات تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے پیشِ نظر سلمان خان کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر مزید سخت کیا گیا ہے۔

ٹائیگر شروف سے متعلق حالیہ واقعے میں بھی ایک غیر مصدقہ وائس کلپ گردش کر رہا ہے، جس میں سلمان خان کا نام لیا گیا ہے۔

مذکورہ پیغام میں کہا گیا کہ آج ٹائیگر شروف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ذمے داری انیل پنڈت اور ہرمن سندھو قبول کرتے ہیں، ہم نے پہلے فون کر کے اسے خبردار کیا تھا لیکن وہ بات نہیں سمجھا، اس لیے آج ہم نے اسے اچھی طرح سمجھا دیا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کی فلمی صنعت میں جو بھی ہماری بات نہیں مانے گا یا سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اگلا نشانہ وہ ہو گا، انتظار کریں اور دیکھتے رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اپنی تفتیش میں انکشاف کیا تھا کہ ملزمان کا اصل ہدف ٹائیگر شروف نہیں بلکہ بالی ووڈ کی کوئی اور اہم شخصیت تھی، لیکن وہاں سیکیورٹی سخت ہونے یا رسائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے منصوبہ تبدیل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2024ء میں سلمان خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کی گئی تھی، اس واقعے کی ذمے داری بھی بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے حملے کے بعد سلمان خان گزشتہ روز پہلی بار منظرِ عام پر آئے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn