Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یوکرین نے امریکی حمایت کے بدلے کچھ بھی نہیں دیا، ٹرمپ کا شکوہ

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

یوکرین نے امریکی حمایت کے بدلے کچھ بھی نہیں دیا، ٹرمپ کا شکوہ
یوکرین نے امریکی حمایت کے بدلے کچھ بھی نہیں دیا، ٹرمپ کا شکوہ — October 21, 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو بہت کچھ دیا بدلے میں کچھ نہیں ملا، یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیلنسکی کوئی سمجھوتہ کر لیں، ہم نے یوکرین کو بہت کچھ دیا لیکن بدلے میں ہمیں سوائے دکھ اور بھاری مالی نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

اس سے قبل ایک بیان میں ٹرمپ نے متنازع دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔

ٹرمپ نے فرانس میں جاری حالیہ مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ایک نیا متنازع بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے فرانسیسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانس میں پھیلی بدامنی کا ذمہ دار معاشرتی، تعلیمی یا روزگار کے مسائل کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے تمام تر ملبہ بے قابو امیگریشن اور اسلام پر ڈال دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو بہت کچھ دیا بدلے میں کچھ نہیں ملا، یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn