Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی — October 27, 2026
عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ماسکو کو 2030ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی۔

فروری 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپک کھیلوں کی کسی عالمی تنظیم نے روس کو عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سونپی ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2029ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے شہر احمد آباد میں منقعد ہو گی۔

ماسکو میں عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آخری بار 1983ء میں منعقد ہوئی تھی، 2030ء میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ روس کو 2032ء کے برسبین اولمپکس میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔


روسی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کئی سال بعد اعلیٰ سطح کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

فیڈریشن کے صدر الیگزینڈر وینوکوروف نے عالمی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے پاس بڑے مقابلے کروانے کا تجربہ اور جدید سہولتیں موجود ہیں۔

اس سے قبل 2025ء کی عالمی آبی کھیلوں کی چیمپئن شپ روس کے شہر قازان میں منعقد ہونے کے بجائے سنگاپور منتقل کر دی گئی تھی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر بعض پابندیوں میں نرمی کی ہے تاہم روسی پرچم، قومی رنگوں اور ترانے کی اولمپکس میں اجازت کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ روس میں اپنے مقابلے منعقد نہیں کرے گی اور روسی حکومت کے عہدیداروں کو اپنی تقریبات میں مدعو نہیں کرے گی۔

بعض روسی کھلاڑیوں نے 2024ء کے پیرس اولمپکس اور 2026ء کے وِنٹر اولمپکس میں غیر جانب دار حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روسی اولمپک کمیٹی کی معطلی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی نے روسی کھلاڑیوں پر پابندیاں ختم کر دی ہیں اور انہیں قومی پرچم تلے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

چین کے شہر ننگبو میں آج سے شروع اور 8 نومبر 2026ء تک جاری رہنے والی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں یوکرین کے 5 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ماسکو کو 2030ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn