Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

روس کا 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل امریکا بھیجنے کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

روس کا 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل امریکا بھیجنے کا اعلان
روس کا 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل امریکا بھیجنے کا اعلان — October 21, 2026
روس کل بروز جمعرات 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل کی پہلی کھیپ امریکا بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے کے بعد ماسکو کل امریکا کیلیے ڈیزل لے جانے والا اپنا پہلا ٹینکر روانہ کرے گا۔

روس نے ریفائنریز پر یوکرینی ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی مقامی قلت سے نمٹنے کیلیے ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی جو 9 اکتوبر 2026 کو ختم کر دی۔


الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ بحری جہاز 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل لے کر جائے گا، ایندھن کی فراہمی سے متعلق کاغذی کارروائی تکمیل کے قریب ہے، یقیناً اس کے بعد مزید کھیپیں بھی آئیں گی، دونوں رہنماؤں (پیوٹن اور ٹرمپ) کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امریکا کی ضروریات پوری کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس فوری طور پر 3 لاکھ میٹرک ٹن، نومبر میں 5 لاکھ ٹن اور اس کے فوراً بعد 10 لاکھ ٹن ڈیزل برآمد کرے گا۔

روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بعد عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 6 فیصد کمی آئی ہے، ڈیزل لے جانے والے پہلے روسی ٹینکرز دو سے تین دن میں روانہ ہوں گے۔

روس کل بروز جمعرات 40 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل کی پہلی کھیپ امریکا بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ امری...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn