Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یوگنڈا: 38 افراد کو قتل کر کے کھانے والا سیریل کلر گرفتار، فوجی سربراہ کا پھانسی دینے کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

یوگنڈا: 38 افراد کو قتل کر کے کھانے والا سیریل کلر گرفتار، فوجی سربراہ کا پھانسی دینے کا اعلان
یوگنڈا: 38 افراد کو قتل کر کے کھانے والا سیریل کلر گرفتار، فوجی سربراہ کا پھانسی دینے کا اعلان — October 27, 2026
یوگنڈا میں سیکیورٹی فورسز نے 15 سال کے دوران 38 افراد کو قتل کر کے ان کی باقیات کھانے کے الزام میں 1 شخص کو گرفتار کر لیا۔

فوجی سربراہ جنرل موہوزی کینیروگابا کے مطابق ملزم موجوریزی موسیٰ پر 2010ء سے 2025ء کے دوران مساکا، ایبانڈا اور کازو کے اضلاع میں قتل کی وارداتیں انجام دینے کا الزام ہے۔

موہوزی کینیروگابا نے گزشتہ شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور سزائے موت دی جائے گی۔

مقامی تفتیش کاروں کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرتا تھا، ایک واقعے میں اس کے مبینہ ساتھیوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر وہاں موجود تمام افراد کو قتل کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم بعض افراد کو دھوکے سے اپنے پاس بلاتا اور پھر انہیں قتل کر دیتا تھا، اسے ماضی میں بھی کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پر وہ فرار ہونے یا متنازع حالات میں رہائی پانے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔

یوگنڈا کے حکام نے گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائش گاہ سے شواہد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

تفتیش کار علاقے میں لاپتہ افراد کے مقدمات اور قتل کی غیرحل شدہ وارداتوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا ان واقعات کا تعلق ملزم سے ہے یا نہیں۔

یوگنڈا میں سیکیورٹی فورسز نے 15 سال کے دوران 38 افراد کو قتل کر کے ان کی باقیات کھانے کے الزام میں 1 شخص کو گرفتار کر لیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn