Activities

رسائل واخبارات فروغ ادب کااہم ذ ریعہ : تنظیم گیت چاندنی

رسائل واخبارات فروغ ادب کااہم ذ ریعہ : تنظیم گیت چاندنی

گیت چاندنی کے زیراہتمام ماہانہ شعری وادبی اجلاس آروگیہ اسپتال، معظم جاہی مارکیٹ میں واقع، سیلر آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ ملک کے سینئر ادیب اور نقاد انیل کمار جھا(جھارکھنڈ) نے پروگرام کی صدارت کی۔ شروتی کانت بھارتی،شوبھا دوبے اور سعد اللہ خان سبیل نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ گیت چاندنی کے معتمدد و گولکنڈہ درپن کے ایڈیٹر گووند اکشے نے نظامت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں پٹنہ سے چیف ایڈیٹر سمیتا کی ادارت میں شائع ہونے والے ماہانہ ادبی ڈیجیٹل میگزین اننتا کے شمارے میں شائع ہونے والے ماں باپ کے خصوصی شمار ہ پر تبصرہ کیا گیا۔ ٹھاکر دنیش سنگھ، سدھا ٹھاکر، سنیل مشرا ، ریکھا دیوی، رتناکلا مشرا،شری جی۔ پامیشور ،ڈاکٹر پرملتا سریواستو ،شروتی کانت بھارتی نے میگزین کے مختلف مضامین پرتبصرہ کیا۔ مہمان خصوصی اور سماجی کارکن محترمہ شوبھا دوبے نے کہا کہ والدین کا کوئی متبادل دنیا میں نہیں ہے۔ گیت چاندنی اپنے مسلسل سیمیناروں کے ذریعے ہندی کی خدمت کے ساتھ ساتھ نوجوان ادیبوں، نقادوں اور شاعروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ سعد اللہ خان سبیل نے کہا کہ گیت چاندانی گزشتہ 320 مہینوں سے ہندی اخبارات پر تبصراتی سیمینار منعقد کرکے ایک ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ نئے ادیبوں اور شاعروں کو رسالوں سے جوڑنے کی یہ کوشش قابل تحسین ہے۔ صدارتی خطاب میںانیل کمار جھا(گھر جھارکھنڈ )نے کہا کہ تنظیم کی یہ کاوش قابل تعریف ہے۔ آج ملک میں معیاری اخبار دم توڑ چکے ہیں۔ ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ چھوٹی سی کاوش قابل ستائش ہے اور اس کی بھرپور تعریف کی جاناچاہئے۔مشاعرے میں شعراءنے ملک کے عصری مسائل اور زندگی کے مختلف موضوعات پر اپنے گیت، غزلیں اور مزاحیہ نظمیں سنا کر خوب داد حاصل کی۔ مشاعرہ اور سمینار کی صدارت گیت چاندنی کے صدر چمپالال بید نے کی۔ امیش چندر سریواستو، ریکھا دیوی ورما،تشکیل رزاقی، ڈاکٹر ممتاز سلطانہ، دیپک چنڈالیہ والمکی، سنیل مشرا، باسط علی رئیس، ٹھاکر دنیش سنگھ، ڈاکٹر پریم لتا سریواستو، سودھا ٹھاکر،سعد اللہ خان سبیل، موہت میانک، رتناکلا مشرا، گووند اکشے، شوبھا دوبے،، محمدسہیل، انیل کمار گپتا، چمپلال بید اور مہمان شاعر انیل کمار جھا دیوگھر (جھارکھنڈ) نے کلام پیش کیا۔ پروگرام کی کوآرڈینیٹر اور شاعرہ رتناکلا نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments