امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی۔ کینیڈا میں 15 تا 17 جون جاری رہنے والے جی 7 اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کی غلطی کا ذکر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین جی 7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب جی 8 ہوا کرتا تھا، باراک اوباما اور جسٹن ٹروڈو نامی شخص روس کو شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، جسے میں ایک غلطی ہی کہوں گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر آج روس جی 8 فورم میں ہوتا تو آپ کے پاس جنگ نہیں ہوتی، فورم سے نکال کر روس کی بہت توہین کی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ہم روس کے بارے میں بات کرکے وہ بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں جب کہ وہ میز پر بھی موجود نہیں، یہی چیز زندگی کو پیچیدہ بنادیتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوران تسلیم کیا کہ اب روس کو دوبارہ جی 7 فورم میں واپس لانا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ بہت سا پانی گزر چکا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس جی 7 ممالک کے فورم میں 1998ء میں شامل ہوا تھا، جس کے بعد یہ جی 8 فورم بن گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014ء میں روس کو جی7 سے نکال دیا گیا تھا۔
Source: Social Media
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران-اسرائیل کشیدگی: ہند ستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری، تہران چھوڑنے کا مشورہ، آرمینیا بارڈر پہنچے 100 طلبہ
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور
بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا کی بادشاہت ختم، کوپن ہیگن کی پہلی پوزیشن
ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ
ایران نے اسرائیل کا ایک اورایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کردیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ