روس نے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین کے توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ تھرمل پاور پلانٹ پر حملوں کے بعد کرسمس کی صبح یوکرینی شہری میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی ایئر فورس نے بتایا کہ فیول اور توانائی کے ذرائع پر کیے جانے والے حملوں میں 78 فضائی، زمینی اور سمندر سے لانچ کیے جانے والے مزائل جبکہ 106 شہد اور دیگر ڈرون شامل تھے۔ یوکرین کی ایئر فورس نے دعویٰ کیا کہ روس کے 59 میزائل اور 54 ڈرونز کو ناکام بنایا گیا جبکہ 52 مزید ڈرونز کو جیم کر دیا گیا۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زلینسکی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ پیوٹن نے جان بوجھ کر حملے کے لیے کرسمس کے دن کا انتخاب کیا، اس سے زیادہ غیر انسانی چیز کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یوکرین میں اندھیرے کے لیے لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا