پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کرنے کے بعد نئی بحث کا مرکز بن گئے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیفا نے ارجنٹینا کو 2026ء ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں مدد دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس کے مطابق رونالڈو کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ @cristiano نے ہسپانوی ٹی وی پروگرام Espejo Público کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو لائک کیا تھا۔ ویڈیو میں صحافی پیلار روڈریگیز لوسانتوس نے دعویٰ کیا کہ ارجنٹینا کو ناک آؤٹ مرحلے میں کئی مواقع پر فائدہ پہنچایا گیا اور فیفا کی مبینہ مدد سے ٹیم فائنل تک پہنچی۔ صحافی نے کہا کہ ارجنٹینا ایسی ٹیم ہے جسے تقریباً 5 میچ پہلے ہی باہر ہو جانا چاہیے تھا، لیکن فیفا جو دنیا کے سب سے زیادہ متنازع اداروں میں سے ایک ہے نے اس کی مدد کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فائنل میں اسپین صرف ارجنٹینا کے خلاف نہیں بلکہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے خلاف بھی کھیل رہا ہوگا، کیونکہ فیفا مبینہ طور پر میسی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنا چاہتی تھی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان برسوں پرانے حریف ہونے کی نئی بحث چھیڑ دی ہے، کیونکہ دونوں کے مداح ہر ایسی سرگرمی پر گہری نظر رکھتے ہیں جو ایک دوسرے سے متعلق ہو۔ واضح رہے کہ پرتگال کا ورلڈ کپ میں سفر راؤنڈ آف 16 میں اسپین کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوا تھا، جس کے بعد رونالڈو نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری فیفا ورلڈ کپ تھا۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
3 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
1 CommentsAll comments