Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’طلبہ کی بات کرنے نہیں دیتے، احتجاج کی اجازت نہیں دیتے‘، پرینکا گاندھی کا مودی حکومت پر سخت حملہ

’طلبہ کی بات کرنے نہیں دیتے، احتجاج کی اجازت نہیں دیتے‘، پرینکا گاندھی کا مودی حکومت پر سخت حملہ

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن کو نہ تو پارلیمنٹ میں طلبہ کے مسائل پر بات کرنے دی جاتی ہے اور نہ ہی جمہوری انداز میں احتجاج کی اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے نوجوانوں اور طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ طلبہ پر پولیس کارروائی کے خلاف پی ایم ہاؤس کے قریب احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ روز طلبہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان اور طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کی دمنی کارروائی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ پرینکا گاندھی نے کہا، ’’جب ہم پارلیمنٹ میں بحث چاہتے ہیں تو بحث نہیں کرائی جاتی۔ جب قائد حزب اختلاف اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں موقع نہیں دیا جاتا اور جب ہم احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اس کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن وہاں پہنچ گئی جہاں حکومت کو اس کی توقع نہیں تھی۔ ان کے مطابق طلبہ کے مسائل اور ان کے مطالبات جائز ہیں اور عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت سے نوجوانوں کی آواز بلند کرنا اپوزیشن کی آئینی اور جمہوری ذمہ داری ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور جہاں بھی ضرورت پڑے گی، کانگریس نوجوانوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کے تحفظ کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ووٹ دے کر اپنے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں بھیجا ہے، اس لیے پارلیمنٹ، جمہوریت اور ملک پر ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا۔ انہوں نے کانگریس کے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ملک کے تباہ حال تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جانا چاہیے، مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے اور پارلیمنٹ میں طلبہ کے مسائل پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات کے لیے کوئی جامع قانون سازی کیوں نہیں کی جا رہی۔ پرینکا گاندھی نے حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ’وندے ماترم‘ کا مطلب مادرِ وطن کا احترام ہے تو اس احترام کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ملک کے بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن طلبہ کے مستقبل سے متعلق اہم مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتی ہے تو حکومت موضوع کو دوسری جانب موڑنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت تعلیم اور نوجوانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اپوزیشن کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نوجوانوں کی آواز کو پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر بلند کرتی رہے گی اور طلبہ کے حقوق، شفاف امتحانی نظام اور تعلیمی اصلاحات کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے طلبہ پر پولیس کارروائی، پیپر لیک کے واقعات اور تعلیمی نظام سے متعلق مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث، مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے اور حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ راہل گاندھی سے ملاقات کے لیے پہنچے مگر مذاکرات ناکام رہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہل، پرینکا اور اکھلیش سمیت اپوزیشن کے متعدد سرکردہ لیڈران کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے اپوزیشن رہنماؤں کو بعد ازاں مختلف مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ کانگریس کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا کو مندر مارگ پولیس اسٹیشن، راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم جبکہ دیگر کئی ارکان پارلیمنٹ اور اپوزیشن رہنماؤں کو کنگزوے کیمپ لے جایا گیا۔ اس دوران کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی حراست میں لیے گئے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے مندر مارگ پولیس اسٹیشن پہنچیں اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ بعد ازاں دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو رہا کر دیا۔ رہائی کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے متعلق مسائل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ اٹھایا جائے گا، جبکہ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مودی جی! ہر زور آزما لیجیے، ساری طاقت لگا لیجیے، طلبہ کے انصاف کی یہ لڑائی اب نہ رکے گی اور نہ ہی جھکے گی۔‘‘ اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ وہ طلبہ کے حقوق، تعلیمی اصلاحات اور پیپر لیک جیسے معاملات پر حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ جاری رکھیں گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments