لندن، 19 جولائی :سلامی بلے باز روہت شرما نے اپنا آخری میچ کھیلنے کی چرچپ کے درمیان شاندار سنچری (138) لگائی، لیکن ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میں اتوار کو 27 رن سے اور تین میچوں کی سیریز میں 1-2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بین ڈکٹ (141) کی آتشی سنچری اور جیکب بیتھیل (91)، جو روٹ (74) نیز جوس بٹلر (41) کی تیز ترار اننگز کی بدولت تین وکٹ پر 387 رن کا بڑا اسکور بنا لیا اور پھر ہندوستان کے چیلنج کو 50 اوور میں سات وکٹ پر 360 رن پر روک دیا۔ روہت نے اپنا آخری ون ڈے کھیلنے کی خبروں کے درمیان 110 گیندوں میں 17 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رن بنائے لیکن ان کے ٹیم کے 260 کے اسکور پر آ¶ٹ ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان کی جدوجہد ختم ہو گئی۔ روہت نے کپتان شبھمن گل (77) کے ساتھ اوپننگ ساجھیداری میں 147 رن جوڑے ۔ گل نے 84 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایشان کشن (14) اور شریاس ایر (0) سستے میں آ¶ٹ ہوئے ۔ وراٹ کوہلی نے 60 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 74 رن بنائے لیکن ان کے آ¶ٹ ہوتے ہی ہندوستان کی امیدوں کا خاتمہ ہو گیا۔ کے ایل راہل نے 12 اور اکشر پٹیل نے دو رن بنائے ۔ سیم کرن نے 75 رن پر چار وکٹ لے کر ہندوستانی مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔ ارشدیپ سنگھ 15 رن بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا صحیح فیصلہ کیا۔ ڈکٹ اور بیتھیل نے اوپننگ ساجھیداری میں 30.1 اوور میں 192 رن جوڑے اور مضبوط اسکور کی بنیاد رکھ دی۔ بیتھیل سنچری سے چوک گئے لیکن ڈکٹ نے سنچری جڑی اور انگلینڈ کو اور مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ ڈکٹ 135 گیندوں میں 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 141 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے لیکن گزشتہ میچ کے پلیئر آف دی میچ جو روٹ ایک بار پھر ڈٹ گئے اور آخری اووروں میں جوس بٹلر نے حملہ کیا۔ ہندوستان کو جسپریت بمراہ کی کمی محسوس ہوئی جو کہ گھٹنے کی چوٹ کے باعث یہ مقابلہ نہیں کھیل رہے تھے ۔ ڈکٹ اور بیتھیل نے ہندوستان کی نئی گیند سے کی گئی خراب بالنگ کا پورا فائدہ اٹھایا اور سست گیندوں پر رن بنا کر ٹیم کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔ ایک بار جمنے کے بعد، انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، جبکہ ہندوستانی بالروں کو لے حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔ بیتھیل نے سب سے پہلے اپنی نصف سنچری پوری کی، لیکن وہ ون ڈے میں سنچری بنانے سے بس تھوڑا ہی چوک گئے اور 91 رن پر آ¶ٹ ہو گئے ۔ بیتھیل نے 93 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ وہیں، ڈکٹ نے لگاتار رن بنانا جاری رکھا، اپنی چوتھی ون ڈے سنچری لگائی اور لارڈز کے میدان پر سب سے بڑا ذاتی اسکور بنایا؛ آخر میں وہ شاندار 141 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ روٹ (48 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 74) نے اس فارمیٹ میں اپنی شاندار تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری جڑی - جو ان کی چھٹی نصف سنچری تھی اور بٹلر (13 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 41) کے ساتھ مل کر اننگز کا بہترین خاتمہ کیا۔ اس جوڑی نے آخری تین اووروں میں 62 رن بنائے اور انگلینڈ کو 387 رنوں کے بڑے اسکور تک پہنچایا۔ روٹ نے 48 گیندوں میں نو چوکے مارے جبکہ بٹلر نے 13 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے ۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
4 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
4 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
3 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
9 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments