انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں خصوصی شرکت کیلیے شرط رکھ دی۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے بتایا کہ امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا ہے کہ اگر ولادیمیر پیوٹن روس یوکرین امن مذاکرات میں شریک ہوں گے تو میں بھی شامل ہوں گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی کی پرواز میں انہوں نے عہدے پر واپس آنے کے بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ترکیہ صدر اردوان کے مطابق انہوں نے امریکی صدر کو بتایا کہ ترکیہ کا مقصد روس یوکرین کو امن مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ اردوان کے دفتر سے جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ نقل کیے گئے ’اگر روسی صدر پیوٹن کسی حل کیلیے استنبول یا انقرہ آتے ہیں تو میں بھی آؤں گا۔ ہم ضرور رابطہ رکھیں گے اور جلد سے جلد اس ملاقات کی اہمیت کو سمجھیں گے‘۔ آج روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو یورپ کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کے باعث خطے میں عدم استحکام کا خطرہ ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کو یورپ کی جانب سے مدد اور ہتھیاروں کی فراہمی نے عدم استحکام کے خطرے میں اضافہ کیا ہے۔ آندرے بیلوسوف نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار اور مالی امداد سپلائی کر کے فوجی اقدامات کو طول دینے کی کوشش ہے۔
Source: social media
تعاون معطل کرنے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سربراہ کی ایران کو تنبیہہ
اسرائیل کے غزہ میں میزائل حملوں میں مزید 18 فلسطینی ہلاک
نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق
نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
صرف مکمل جنگ یا نیا معاہدہ ہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم
امریکہ اسرائیل کو روکنا نہیں چاہتا: ایرانی وزارت خارجہ
امریکی صحافی آسٹن ٹائِس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیا: بشار الاسد کے سابق مشیر کا انکشاف