جرمنی کے خفیہ ادارے کے سربراہ مارٹن یاگر نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ جرمنی کے براہِ راست مسلح تنازع میں الجھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مارٹن یاگر نے پارلیمانی سماعت میں کہا کہ روس کی جانب سے یورپی ممالک کے خلاف جارحانہ خفیہ کارروائیوں نے صورتِ حال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے اور جرمنی کو روس اپنا اہم مخالف سمجھتا ہے۔
مارٹن یاگر کے مطابق روس کی کارروائیوں میں جرمنی کے شہر لائپزگ میں حملے کی کوشش بھی شامل ہے، جرمنی نے یہ محاذ آرائی شروع نہیں کی بلکہ روس اسے اس صورتِ حال کی طرف دھکیل رہا ہے۔
یہ بیان جرمن چانسلر فریڈرک میرتس کے یوکرین کے دورے اور کیف کے لیے 1 ارب یورو کی فوجی امداد کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق ڈنمارک کے خفیہ اداروں نے بھی آنے والے مہینوں میں یورپ کے خلاف روسی ہائبرڈ خطرات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب روس نے یورپ یا نیٹو کے خلاف حملے کے عزائم کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کسی کو دھمکی نہیں دے رہا تاہم جارحیت کی صورت میں روس جواب دینے پر مجبور ہو گا۔
جرمنی کے خفیہ ادارے کے سربراہ مارٹن یاگر نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ جرمنی کے براہِ راست مسلح تنازع میں الجھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مارٹن یاگر نے پارلیمانی سماعت میں کہا کہ روس...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments