شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور بفر زون میں اسرائیلی افواج کی دراندازی کے بعد شام کی صورت حال میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ اطلاع ہے کہ آج بدھ کو قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں دو افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد جنوبی شام کے قنیطرہ کے دیہی علاقے الدوایہ گاؤں سے اسرائیلی فوج پسپا ہوگئی۔ تاہم فوج کی پسپائی سے قبل مقامی باشندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کل جنوبی شام کے قنیطرہ میں منطرہ ڈیم کے علاقے میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی نئی دراندازی کی نشاندہ کی گئی تھی۔ اسرائیلی فورسز نے اس علاقے کو ایک فوجی زون میں بدل دیا۔ وہاں پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کو دیکھا جا سکتا ہے۔
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا